علامہ اقبال سے منسوب اشیا ءکا میوزیم بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) پاکستان کے نام سے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا خواب دیکھنے والے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرنے اور نوجوان نسل کو ان کی خدمات سے متعارف کروانے کے لیے حکومت وقت کی جانب سے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے ، نگران حکومت کا شاعر مشرق سے منسوب تاریخی اشیاکا میوزیم بنانے کا فیصلہ ۔
حکومت کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق علامہ اقبال سے منسوب میوزیم کی تعمیر پر 22کروڑ 58 لاکھ روپے خرچہ آئے گا، میوزیم کیلئے22 کروڑ 48 لاکھ کی سپلمنٹری گرانٹ دی جائے گی،سکیم کو رواں مالی سال کے بجٹ میں ہی شامل کرلیا گیا ،میوزیم مزاراقبال کے قریب بنایا جائے گا جہاں شاعر مشرق سے منسوب اشیاء رکھی جائیں گی،
مختلف مقامات پر موجودعلامہ اقبال کے زیر استعمال اشیاء ایک جگہ ڈسپلے کی جائیں گیا۔
حکومتی پلان میں مزار اقبال کے بیرونی احاطے میں بھی تعمیراتی کام ہوگا،علامہ اقبال کے مزار کیلئے کا اندرونی ماربل کی واشنگ اورپالش کی جائے گی،مزار اقبال کی چھت کی خصوصی طورپر واٹر پروفنگ کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : لیسکو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں نعمان مستعفی