مراد علی شاہ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ کے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پی ایس 77 سیہون سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔
مراد علی شاہ نے نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 77 پر نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فتح دیکھ رہا ہوں، سندھ سمیت پورے پاکستان سے لوگ پیپلز پارٹی جوائن کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرسمس کی آمد، مسیحی اہلکاروں کو 3 دن کی چھٹی مل گئی
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ والے کمرے سے بھی باہر نہیں نکل رہے۔