(24نیوز)عام انتخابات 2024 کیلئے طبل جنگ بج چکا ہے ، تمام سیاسی پارٹیاں و امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کر رہے ہیں ، ایسے میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے لاہور سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے ہیں، ذرائع کے مطابق نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کے بطور کورنگ امیدوار بلال یاسین ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 174 سے الیکشن لڑیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے بھی لاہور کے علاقے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں ، ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن)کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے ہمایوں اختر ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کیلئے بری خبر ، یہ کام نہ کیا تو ڈیفالٹر ڈکلیئر ہونگے