’’کیا ڈرامہ ہے‘‘ فرسٹ ڈرامہ آئیکن ایوارڈز2023 کا اعلان کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کے معروف پروگرام ’’کیا ڈرامہ ہے‘‘ کی آئیکن ایوارڈز2023 کا اعلان کردیا گیا، ان نومینیشنز میں 26 کیٹگریز جبکہ 147 نامزدگیاں شامل ہیں۔
پاکستان میں ہر سال تقریباً 30 سے 40 ڈرامے آن آئیر کیے جاتے ہیں اور اگر سہمائیوں کا اندازہ لگایا جائے تو 3سہمائیوں میں تقریباً 100 سے اوپر ڈرامے بنتے ہیں،اس لیے اس سال 2023 کے اختتام پر مقبول پاکستانی ڈراموں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے، جس میں ڈرامہ کے ایکٹر، ایکٹریس، سپورٹنگ ایکٹر، سپورٹنگ ایکٹریس، نیگیٹیو کریکٹر، رائیٹر اور ڈائریکٹر بھی شامل ہیں، یہ واحد ایوارڈز شو ہے جس میں نہ کوئی پی آر ہے اور نہ ہی کسی قسم کی پروموشن ہے۔
ڈرامہ آئیکن ایوارڈز2023 کا فیصلہ فیصل قریشی، عتیقہ اوڈھو، روبینہ اشرف، نادیہ خان، مرینہ خان، نادیہ جمیل ، ماریہ واسطی اور تمام ججز کے سال بھر میں دئیے گئے نمبرز کے نتائج پر کیا جائے گا ساتھ ہی پبلک پول بھی کیاجائے گا جس سے معلوم ہوگا کہ کس کا پلڑا بھاری ہے۔
پہلی منِی سیریز کے نومینیشنز درج ذیل ہیں۔
بہترین ڈرامہ مصنف منی سیریز:
ڈرامہ سیریل سر راہ کے مصنف عدیل رزاق، گناہ میں محسن علی، ایک تھی لیلیٰ سے فائزہ افتخار، ہم دونوں سے نمرہ جمیل اور واریشہ فاطمہ ، رضیہ سے محسن علی کو نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین ڈرامہ ڈائریکٹرمنِی سیریز:
ایک تھی لیلیٰ سے یاسر حسین، سر راہ سے احمد بھٹی، جرم سے مہرین جبار ، گناہ سے عدنان سرور، رضیہ سے محسن علی کو کو شامل کیا گیا ہے۔
بہترین اسپورٹنگ ایکٹریس منِی سیریز:
ڈرامہ سیریل ایک تھی لیلیٰ سے ماہم عامر،رضیہ سے ماہرہ خان، سر راہ سے سنیتا مارشل، رضیہ سے سیدہ ام لیلیٰ، سر راہ سے حریم فاروق اور صبور علی نامزد ہیں۔
بہترین اسپورٹنگ ایکٹر منِی سیریز:
سرراہ سے میکال ذوالفقار اور نبیل ظفر، ایک تھی لیلیٰ سے فیصل قریشی اور سعد فرخ خان، رضیہ سے ہاشر فراز شامل ہیں۔
منفی کردار منی سیریز منِی سیریز :
گناہ سے صباہ قمر، سر راہ سے نازلی سومرو، رضیہ سے محب مرزا اور کاشف حسین، سر راہ سے جویریہ سعود ہیں۔
بہترین ایکٹریس منِی سیریز:
سر راہ سے صباہ قمر، رضیہ سے شہیرہ جلیل الباسط اور مومل شیخ، ایک تھی لیلیٰ سے اقرا عزیز، گناہ سے رابعہ بٹ ہیں۔
بہترین ایکٹر منِی سیریز:
ایک تھی لیلیٰ سے یاسر حسین، سر راہ سے منیب بٹ، گناہ سے سرمد سلطان کھوسٹ، رضیہ سے کلیم غوری، ہم دونوں سے احسن خان ہیں۔
بہترین ٹی وی ڈرامہ منِی سیریز:
اے آر وائی سے سر راہ، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ سے ایک تھی لیلیٰ، رضیہ اور گناہ، جیو سے جرم کو نامزد کیا گیا ہے۔
کریٹکس سیریز کے نومینیشنز درج ذیل ہیں۔
بہترین مصنف کریٹکس سیریز:
جیون نگر سے اویس احمد، کابلی پلاؤ سے ظفر معراج، جندو سے قربان علی راؤ، ہیر دا ہیرو سے عامر خان، جنت سے آگے میں عمیرہ احمد شامل ہیں۔
بہترین ڈائرئکٹر کریٹکس سیریز:
جندو سے انجم شہزاد ، کابلی پلاؤ سے کاشف نثار، جھوک سرکار سے سیفی حسن،جنت سے آگےسے حسیب حسن،ہیر دا ہیرو سے صائمہ وسیم ،فراڈ سے ثاقب خان کو نامزد کیاگیا۔
بہترین منفی کردار کریٹکس سیریز:
جھوک سرکارسے عثمان جاوید،جندو سے گوہر رشید ،کابلی پلاؤ سے ثاقب نثار،جندو سے نظرالحسن،نیم سے سید جبران،میری شہزادی سے عتیقہ اوڈھو شامل ہیں۔
بہترین سپورٹنگ اداکارہ کریٹکس سیریز:
جندو سے نعیمہ بٹ،فراڈ سے اسما عباس,کچھ ان کہی سے ونیزا احمد،جھوک سرکار سے ماہم شاہد،کابلی پلاو سے نادیہ افغان کو شامل کیاگیا ۔
بہترین سپورٹنگ اداکار کریٹکس سیریز:
گرین ٹی وی کے ڈرامے نوروز سے شامل خان،ہیر دا ہیرو سے وسیم عباس،قلندر سے کاشت محمود،کابلی پلاؤ سے عبداللہ فرحت اللہ اورکچھ ان کہی سے بابر علی کو نامزد کیاگیا۔
بہترین اداکارہ کریٹکس سیریز:
نوروزسے ماورا حسین،ہیر دا ہیرو سے امر خان،بختاور سے یمنی زیدی،جنت سےآگے سے رمشاخان، کابلی پلاؤ سے سبینہ فاروق اور کچھ ان کہی سے سجل علی کو نامزد کیا گیا۔
بہترین اداکار کریٹکس سیریز:
جیون نگر سے سہیل احمد،میرے بن جاؤ سے زاہد احمد،گرو سے علی رحمان،کابلی پلاؤ سے محمد احتشام الدین,تیرے بن سے وہاج علی اورہیر دا ہیرو سے عمران اشرف کو نامزد کیاگیا۔
بہترین ڈرامہ سیریل کریٹکس سیریز:
گرین انٹرٹینمنٹ سے جندو، ہم ٹی وی نیٹ ورک سے بختاور،گرین انٹرٹینمنٹ سے کابلی پلاؤ،ہم ٹی وی کا جھوک سرکار،اے آر وائے کا ڈرامہ سیریل پنجرہ اورجیو انٹرٹینمنٹ سے جنت سے آگے کو نامزد کیا گیا۔
پاپولر سیریز کے نومینیشنز درج ذیل ہیں۔
بہترین ڈرامہ مصنف پاپولر سیریز:
ڈرامہ سیریل تیرے بن سے نوران مخدوم، کابلی پلاؤ سے ظفر معراج, کچھ انکاہی سے محمد احمد، بختاور سے نادیہ اختر، درار سے مصباح نوشین اور کالا ڈوریا سے صائمہ اکرم چوہدری کو شامل کیا گیا ہے۔
بہترین ڈرامہ ڈائریکٹر پاپولر سیریز:
ڈرامہ کابلی پلاؤ سے کاشف نثار, کچھ انکاہی سے ندیم بیگ، مجھے پیار ہوا تھا سے بدر محمود، بختاور سے شاہد شفاعت، تیرے بن سے سراج الحق اور محبت گمشدہ میری سے شاہد شفاعت کو شامل کیا گیا ہے
بہترین اسپورٹنگ ایکٹریس پاپولر سیریز:
ڈرامہ سیریل کالا ڈوریا سے نادیہ افغان، بختاور سے ہوما نواب،تیرے بن سے بشریٰ انصاری,جیسے آپ کی مرضی سے کرن ملک،مجھے پیار ہوا تھا سے رابعہ کلثوم اور احرام جنون سے نمرہ خان کو نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین اسپورٹنگ ایکٹر پاپولر سیریز:
تیرے بن سے فرحان علی آگاہ،تنکے کا سہارا سے ہارون شاہد، مجھے پیار ہوا تھا سے زاویار نعمان،تیرے عشق کے نام میں عثمان خان، کچھ انکاہی میں شہریار منور جبکہ کالا ڈوریا سے سہیل سمیر کو نامز د کیا گیا ہے۔
منفی کردار پاپولر سیریز :
تیرے بن سے سبینہ فاروق، جھوک سرکار سے آصف رضا میر،میرے بن جاو سے اظفر رحمان، تیرے عشق کے نام سے یشما گل،فراڈ سے احسن خان اور بختاور سے سنیل شنکر کو شامل کیا گیا ہے۔
بہترین اداکارہ پاپولر سیریز:
کابلی پلاؤ سے سبینہ فاروق، مجھے پیار ہوا تھا سے ہانیہ عامر، تیرے بن سے یمنیٰ زیدی، جیسے آپ کی مرزی سے دور ےفیشاں سلیم، محبت گمشدہ میری سے دانانیر مبین، بختاور سے یمنیٰ زیدی کو نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین اداکار پاپولر سیریز:
کابلی پلاؤ سے محمد احتشام الدین، تیرے بن سے وہاج علی، کچھ انکہی سے بلال عباس، جھوک سرکار سے فرحان سعید، جیسے آپ کی مرضی سے میکال ذوالفقار جبکہ محبت گمشدہ میری سے خوشحال خان کو شامل کیا گیا ہے۔
بہترین ڈرامہ سیریل پاپولرسیریز:
گرین انٹرٹینمنٹ سے کابلی پلاؤ ، اے آر وائے سے کچھ انکہی، جیو انٹرٹینمنٹ سے تیرے بن، اے آر وائے سے مجھے پیار ہوا تھا، ہم ٹی وی نیٹ ورک سے محبت گمشدہ میر ی اور بختاور کو نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر:
بہترین ڈائریکٹر:
جندو سے اسیر احمد خان، ایک تھی لیلیٰ سے ارشد خان، کابلی پلاؤ سے عامر عباس، جھوک سرکار سے اظہر علی، رضیہ سے اسرد خان، جنت سے آگے سے طیب شاہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین اسسٹنٹ ڈائریکٹر:
جندو سے عبدالاحمد، سرے راہ سے کاشف احمد بٹ، کابلی پلاؤ سے عامر عباس، جھوک سرکار سے حسن طارق، رضیہ سے کشف احمد ، جنت سے آگے سے حسن احمد قریشی کو نامزد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ’پاپولر چوائس ایوارڈز‘ کے نتائج کا اعلان 30 اور 31 دسمبر کو کیا جائے گا۔
ڈرامہ آئیکن ایوارڈز کی تقریب کراچی کی NAPA بلڈنگ میں کی جائے گی جوکہ پاکستان میں ایک فن اور ڈرامہ کی علامت ہے۔