جمشید دستی کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی ٹیکس ریٹرن منسلک نہ ہونے پر جمع نہ ہوسکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر ڈوگر) مظفرگڑھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 پر تحریک انصاف کے روپوش رہنماء جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ کے کاغذات نامزدگی ٹیکس ریٹرن منسلک نہ ہونے پر جمع نہ ہوسکے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ اپنے وکیل کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے ریٹرننگ آفیسر کے پاس گئیں لیکن ان کے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ ہو سکے۔ جمشید دستی کی اہلیہ کے وکیل شاکر سکھانی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر نے ہمارے کاغذات نامزدگی کی تصاویر بناکر کہیں واٹس ایپ پر بھیجیں، بعدازاں ہمیں کہا گیا کہ ہم آج آپ کے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کرسکتے.
یہ بھی پڑھیں: حبا فواد بھی سیاسی میدان میں کود پڑیں، کس کس حلقے سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے؟ جانیے
وکیل شاکر سکھانی ایڈووکیٹ کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے،اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ رہے ہیں، تحریک انصاف کی وجہ سے ہمارے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کیے جارہے، دوسروں کے کاغذات نامزدگی فوراً جمع کرلیے جاتے ہیں،ہمارے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا ٹائم نہیں.
دوسری جانب ذرائع ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی کیساتھ ٹیکس ریٹرنز منسلک نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کیے گئے.
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مظفرگڑھ پولیس نے جمشید دستی کے گھر کا گھیراؤ کرلیا، جمشید دستی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جمشید دستی گزشتہ سال سے ہی روپوش ہیں۔