(عثمان خان)انتخابات کی تاریخ آنے کے بعدسیاسی رہنماﺅں کی جانب سے پارٹی تبدیل کرنے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہو گیا،سابق چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نور عالم خان جے یوآئی میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نور عالم خان جے یوآئی کی ٹکٹ پر پشاور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے ،نور عالم خان پی ٹی آئی کے منحرف اراکین میں متحرک رکن تھے،نور عالم خان نے مولانا عطاالحق درویش و دیگر صوبائی رہنماو¿ں کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں: حبا فواد بھی سیاسی میدان میں کود پڑیں کس کس حلقے سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے؟ جانیے