انتخابی عمل میں رکاوٹوں کی شکایات، الیکشن کمیشن کا سخت نوٹس، متعلقہ حکام کو مراسلے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) انتخابی عمل میں رکاوٹوں کی شکایات موصول ہونے پر الیکشن کمیشن نے شکایات کا سختی سے نوٹس لے لیا اور متعلقہ حکام کو مراسلے جاری کر دیئے۔
انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات موصول ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے شکایات کا سختی سے نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز، چیف سیکرٹریز اور آئی جی سندھ کو مراسلے جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: حبا فواد بھی سیاسی میدان میں کود پڑیں، کس کس حلقے سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے؟ جانیے
الیکشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں، تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے، میڈیا کے ذریعے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے میں دشواریوں کی شکایات ملیں ،امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
مراسلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد جاری کئے گئے، مراسلہ تمام آئی جیز کو بھی بھیجا گیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔