وزیرآباد میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیئرعالم)ڈپٹی کمشنر نے ضلع وزیرآباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی،پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے چلنے پھرنے پر پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وزیرآباد میں دفعہ 144 بائیس دسمبر سے چوبیس دسمبر تک لگائی گئی ہے،دفعہ 144 کے نفاذ کا ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل کی طرف سے لیٹر جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وزیرآباد میں دفعہ 144 کا نفاذ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے وزیر آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا،پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے وکیل شیر افضل مروت خطاب کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی آمد آمد؛پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا