عمران خان کی ذات ہی سب سے بڑا فیکٹر، بلے کا نشان جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: سینئر صحافی سلیم بخاری

Dec 22, 2023 | 21:20:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے انٹر پارٹی الیکشن  کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہےاور اس بنیاد پر  پی ٹی آئی سے اس کا انتخابی نشان ’’بلا‘‘ چھین لیا گیا ہے ،جس پر مؤقف دیتے ہوئے سینئر صحافی سلیم بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے عمران خان کی ذات ہی سب سے بڑا فیکٹر، بلا ہو یا بلے باز کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ جس طرح سے وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ  وہ پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہیں تو یہ بات معنی نہیں رہتی کہ بلا نشان ہے یا کوئی اور ۔

سینئر صحافی سلیم بخاری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو اب سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا جہاں انہیں ریلیف مل جائے گا، اگر سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججز کہ کہہ دیں کہ عمران خان معصوم ہیں اور انہیں لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کی جانی چاہیے تو ریلیف مل جائے گا،قبل ازیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسا ہوتا آیا ہے، مسلم لیگ ن کو بھی سائیکل کے نشان کی بجائے شیر کا نشان دیا گیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار کے نشان کی بجائے تیر کا نشان دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی انٹر ا پارٹی انتخابات کالعدم ، انتخابی نشان واپس لے لیا گیا 

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی رہائی سے متعلق انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فوری رہائی مشکل نظر آ رہی ہے اور مجھے لگ رہا ہے شواہد بتا رہے کہ شاہ محمود قریشی کو فوری رہائی مل جائے گی اور وہ جیل سے باہر آ کر انتخابات کی کمپین کو چلائیں گے۔

مزیدخبریں