صدر علوی اور نگران وزیر اعظم کا رابطہ،بلوچ مظاہرین سے غیرمناسب سلوک پر اظہار تشویش

Dec 22, 2023 | 21:41:PM
صدر علوی اور نگران وزیر اعظم کا رابطہ،بلوچ مظاہرین سے غیرمناسب سلوک پر اظہار تشویش
کیپشن: عارف علوی، انوارالحق کاکڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے بلوچ مظاہرین کےخلاف پولیس کے غیر مناسب سلوک پر اظہار تشویش کیا۔
دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ پولیس کو مظاہرین کے خلاف سختی سے پیش نہیں آنا چاہئے تھا ،وزیراعظم نے کہاکہ گرفتار مظاہرین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر رہے ہیں ۔
 صدر مملکت سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بھی ملاقات کی،ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور بلوچ مظاہرین پر پولیس کے تشدد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر بلوچستان نے کہاکہ پولیس کو مظاہرین کے ساتھ تحمل اور ہمدردی سے پیش آنا چاہے، ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے کہاکہ پولیس کو حدود اور اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے تھا۔
گورنر بلوچستان نے کہاکہ پولیس احتجاج کرنے والوں کو فوری رہا کرے، دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر زوردیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشنگوئی