آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ہٹانے کے احکامات کی خلاف ورزی، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طلب

Dec 22, 2023 | 22:23:PM

(24 نیوز) آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ہٹانے کے احکامات کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو 26 دسمبر کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ہٹانے کے احکامات پر عمل نہ کرنے پر نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو 26 دسمبر کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلے کا نشان چھن جانے سے تحریک انصاف کو کیا فرق پڑے گا؟ سینئر صحافی سلیم بخاری نے اندر کی بات بتا دی

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن احکامات کی حکم عدولی پر 26 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں