سہون شریف: درگاہ لعل شہباز قلندرؒ سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا چوری

Dec 22, 2023 | 23:02:PM

This browser does not support the video element.

(عبدالکریم جمالی) سہون شریف میں درگاہ لعل شہباز قلندرؒ سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق درگاہ پر لوگوں کی جانب سے چڑھایا جانے والا سونا ایک ماہ کے دوران چرایا گیا ، نگران وزیر قانون سندھ عمر سومرو نے دربار کے مینجر کو معطل کرتے ہوئے حکام سے مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کینٹ سٹیشن پر ٹرین کے اندر سے بم برآمد

اطلاعات کے مطابق زبیر بلوچ نامی شخص نے سونا چوری کرنے کے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا ہے،   وزیر قانون عمر سومرو  کی جانب سے محکمے کو متعلقہ شخص کی تنخواہ روکنے کا حکم جاری کر دیا گیاہے اور اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کو جلد از جلد سونے کی ریکوری کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

وزیر قانون نے واقعہ کے پیش نظر صوبے میں تمام درگاہوں کے مینجرز کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کر دیاہے۔

مزیدخبریں