بھارتی شہری کا چندہ باکس میں گرا آئی فون بھگوان کی ملکیت قرار
بھارتی میڈیا کے مطابق اب شہری کو اس کا فون کبھی واپس نہیں ملے گا، ڈیٹا لےسکتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے مندر میں ایک شخص کا آئی فون غلطی سے مندر کے چندہ باکس میں گر گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب شہری کو اس کا فون کبھی واپس نہیں ملے گا،ریاستی محکمۂ اوقاف نے شہری کی فون واپسی کی درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ اب یہ مندر کی ملکیت بن گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ چندہ باکس قانون کے مطابق چندہ باکس میں جانے والی کوئی بھی چیز اس کے مالک کو واپس نہیں کی جا سکتی،مندر کے حکام نے کہا کہ فون کو چندے کے طور پر لیا گیا ہے، آئی فون کا مالک صرف ڈیٹا واپس لے سکتا ہے۔