پولیس کاکچےکے علاقہ میں کامیاب آپریشن،2 مغوی بازیاب   

Dec 22, 2024 | 09:14:AM
پولیس کاکچےکے علاقہ میں کامیاب آپریشن،2 مغوی بازیاب   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )رحیم یارخان پولیس نے بھونگ سے متصیل راجن پور کے سرحدی علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

ترجمان پولیس کےمطابق آپریشن کےدوران ڈاکوؤں سےفائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی ڈاکوؤں کو  ساتھی ڈاکو ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔

ترجمان پولیس کےمطابق بازیاب افراد کو چند روز قبل گڈو،کشمور روڈ پر چوک سویترا کے قریب سےاغواء کیا گیا تھا۔