لندن :سکھ مریض کی داڑھی بغیر پوچھے مونڈھ ڈالی گئی

Dec 22, 2024 | 09:22:AM
 لندن :سکھ مریض کی داڑھی بغیر پوچھے مونڈھ ڈالی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لندن میں ہسپتال کے عملے نے 91 سال کے سکھ مریض کی داڑھی بغیر پوچھے مونڈھ ڈالی، داڑھی مونڈھنے کا واقعہ ہسپتال میں مریض کو اسفنج باتھ دیتے ہوئے پیش آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھ مریض کا خاندان جب ان کی عیادت کرنے ہسپتال پہنچا تو حیران رہ گیا،سکھ مریض کی پوتی کیشا سیٹھی نے میڈیا کو بتایا کہ نیچے درجے کے اسٹروک کے مریض بات نہیں کر پاتے یا ماحول سے بے خبر ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر انتقال کرگئے

ان کا کہنا تھا کہ وہ دادا کو دیکھ کر حیران رہ گئے، آنٹی رو پڑیں اور والد مایوس تھے۔ وہ بہت بے بس محسوس کررہی ہیں، دادا ردعمل کا اظہار کرسکتے تو بہت غصہ کرتے،کیشا سیٹھی نے کہا کہ کسی بھی مریض کے عقائد کا احترام کیا جانا چاہیے۔