(ویب ڈیسک )امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر پر اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی سےگرائےگئے امریکی طیارے کے دونوں پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف اے 18ہارنیٹ طیارہ بحیرہ احمر میں امریکی جہازکے قریب سےگزر رہا تھا، میزائل کروز گیٹس برگ نے میزائل مار کر طیارہ غلطی سے مار گرایا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی سےگرائے گئے امریکی طیارےکا ایک پائلٹ معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اپنے ہی طیارے کو مار گرانے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بحیرہ احمر گزشتہ ایک برس سے ملٹری حب بنا ہوا ہے اور امریکی فورسز یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کو روکنے کے لیے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔