کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہو گی: شیخ وقاص اکرم    

Dec 22, 2024 | 10:19:AM
کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہو گی: شیخ وقاص اکرم    
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہو گی۔

نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدہ ہے، تاحال حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بھی قائم نہیں کی گئی۔

 شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر قومی اسمبلی کے سپیکر کا شکر گزار ہوں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ہم درخواست گزار نہیں کہ  سپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے کر جانا چاہتی۔