جنوبی افریقہ کےخلاف تیسرا ون ڈے، قومی ٹیم میں3 تبدیلیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے جنوبی افریقہ کےخلاف تیسرے ون ڈے کےلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ، قومی ٹیم میں 3 تبدیلیا ں کی گئی ہیں ۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے آخری ون ڈے کےلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا،قومی سکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئیں ہیں ، طیب طاہر ، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو حتمی سکواڈ کا حصہ بنایاگیا ہے،عرفان خان،حارث رئوف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب تیسرے ون ڈے میں بارش کا بھی امکان ہے۔
جوہانسبرگ میں بارش کے سبب قومی کرکٹرز نے کل ان ڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیاتھا،کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ سپنرز نے بھی نیٹ سیشن کیا۔ تین میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔