دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے ، صدر زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
صدر آصف زرداری نے جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے، دہشتگرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں۔
صدر مملکت نے حملے میں 16 بہادر جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے میں 16 جوان شہید ہو گئے تھے۔