قوم کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،عمرایوب
جنوبی وزیرستان میں 16 بہادر سپوتوں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر دل افسردہ ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب خان نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے 16 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرم میں 50 سے زائد بچوں کی ہلاکتیں،راستوں کی بند ش پر علاقہ مکینوں کا دھرنا
عمر ایوب خان نے جام شہادت نوش کرنے والے حوالدار طاہر محمود، عمر حیات، محمد حیات، ایوب خان، لانس نائیک محمد اسحاق، مصور شاہین، احسان اللہ، لیاقت علی، شیر محمد، حامد علی، سپاہی فیاض، جنید، محبوب الرحمٰن، کلیم اللہ، طیب علی اور جنید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگروں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 16 بہادر سپوتوں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر دل افسردہ ہے،قوم کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔