بلیک لائیولی نے جسٹن بیلڈونی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کردیا

مقدمے میں جسٹن بیلڈونی کے مبینہ رویے اور حرکات سے متعلق کئی الزامات لگائے گئے ہیں

Dec 22, 2024 | 13:13:PM
بلیک لائیولی نے جسٹن بیلڈونی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ فنکاراﺅں کی اکثریت کو”گلیمر گرلز“کہا جاتا ہے کیونکہ ان پر کامیابیوں سے زیادہ شہرت ٹوٹ کر برستی ہے،یہ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی سدا بہار دلکشی اور خوبصورتی کی وجہ سے بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں،ایسی خوبرو فنکاراﺅں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں ایک نام”گوسپ گرل“بلیک لائیولی کا بھی ہے جو اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں اور وقت بھی اس اداکارہ کو چھوئے بغیر گزر جاتا ہے۔

بلیک لائیولی کا حقیقی نام تو بلیک ایلینڈر براؤن ہے مگر بلیک لائیولی کے نام سے ہالی وُوڈ میں بطور ماڈل و اداکارہ شُہرت حاصل کی ہے،لاس اینجلس میں پلنے بڑھنے والی لائیولی بلیک نے بچپن میں ہی والدین کے ساتھ ایکٹنگ کلاسز میں جانا شروع کردیاتھااوریہیں سے ان میں اداکاری کا شوق پروان چڑھا۔

بلیک لائیولی کو2011ءمیں ٹائم میگزین نے100 بااثرترین افراد میں بھی شامل کیا تھا،اس دوران ایک ویب سائٹ نے انہیں2011ءکی ”موسٹ ڈیزائرایبل خاتون“ قراردیا،اگلے برس”پیپلزمیگزین“نے انہیں خوبصورت اور پُرکشش ترین خواتین میں شمار کیا تھا،لائیولی بلیک شوبزکے ساتھ ساتھ دیگرسرگرمیوں میں بھی بھرپورحصّہ لیتی آئی ہیں،2008ءمیں انہوں نے باراک اوباما کی صدارتی الیکشن کے لئے مُہم میں بھرپور حصّہ لیا تھا۔

مغرب میں شوبزستاروں کی دوستیاں بنتی اورٹوٹتی رہتی ہیں،سکینڈل بھی منظرعام پرآتے رہتے ہیں،2007ءمیں لائیولی بلیک کی ساتھی فنکار پین پیڈگلے کے ساتھ دوستی کی خبریں آئی تھیں لیکن ستمبر2010ءکے وسط میں دوستی ختم ہوگئی جس کے بعد بلیک لائیولی اور ریان رے نالڈز 9 ستمبر 2012ءمیں شادی کے بندھن میں بندھ گئے،اس سے پہلے بلیک لائیولی کی ٹائی ٹینک کے ہیرو رونالڈوڈی کیپریو کے ساتھ بھی دوستی رہی تھی،اب 37سالہ بلیک لائیولی نے ساتھی اداکار و ہدایت کار جسٹن بیلڈونی پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے 40 سالہ جسٹن بیلڈونی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ بھی دائر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی سال ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم It Ends with Usکی شوٹنگ کے دوران تعلقات خراب ہونے کے کچھ ماہ بعد مقدمے کی خبر سامنے آئی ہے،اداکارہ کی جانب سے دائرمقدمے میں فلم پروڈکشن کے دوران جسٹن بیلڈونی کے مبینہ رویے اور حرکات سے متعلق کئی الزامات لگائے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقدمے میں اداکارہ نے جسٹن بیلڈونی پر سب کے سامنے وزن سے متعلق نامناسب باتیں کرنے، غیراخلاقی موضوعات پر گفتگو کرنے اور دیگر الزامات لگائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اللہ سے ڈرو،فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی پرحمائمہ ملک بول پڑیں

دوسری جانب اداکار کے وکیل برائن فریڈمین نے مقدمے کے جواب میں الزامات کو جھوٹا اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بلیک لائیولی نے فلم کی شوٹنگ چھوڑنے اور پروموشن نہ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز پر اثر پڑا۔