سول نافرمانی تحریک مؤخر کرکے حکومتی کمیٹی کو موقع دینا چاہیے،شیرافضل مروت

سیاسی استحکام کے لیے مذاکراتی عمل انتہائی ضروری،اُمید ہے مذاکراتی عمل کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے

Dec 22, 2024 | 13:40:PM
سول نافرمانی تحریک مؤخر کرکے حکومتی کمیٹی کو موقع دینا چاہیے،شیرافضل مروت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کو سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی تجویز دے دی۔

شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے،پارٹی کو تجویز دیتا ہوں کہ سول نافرمانی کی تحریک کو مؤخر کرنا چاہیے، حکومتی کمیٹی کو موقع دینا چاہیے، اُمید ہے مذاکراتی عمل میں دونوں فریقین مثبت کردار ادا کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزیدکہاکہ سیاسی استحکام کے لیے مذاکراتی عمل انتہائی ضروری ہے، اُمید ہے مذاکراتی عمل کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی، بیرسٹر عقیل

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی،راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔