موسم سرما کی آمد ،کراچی کے سستے بازاروں کی رونقیں بحال، مہنگائی کی بھی بازگشت

پرانے کپڑے بھی دسترس سے باہر ہوگئے ہیں: خریدار،گاہک ریٹ سنتے ہی چلے جاتے ہیں: دکاندار

Dec 22, 2024 | 15:05:PM
موسم سرما کی آمد ،کراچی کے سستے بازاروں کی رونقیں بحال، مہنگائی کی بھی بازگشت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران خان)موسم سرما کی آمد، کراچی شہر کے سستے بازاروں کی رونقیں بحال، گرم ملبوسات کی خریداری کیلئے صدر کے سستے بازار میں شہریوں کی آمد۔

تفصیلات کے مطابق گرم ملبوسات کی خریداری کیلئے صدر کراچی کے سستے بازار شہریوں سے بھر گئے ، خریداروں کا مہنگائی کا شکوہ تا ہم دکانداروں نے کاروبار نہ ہونے کا دکھ بیان کیا ہے ۔

معیاری اور امپورٹڈ گرم کپڑوں کی خریداری کے لئے شہری صدر کے سستے بازاروں کا رخ کرتے ہیں  یہاں لیدر،پیرا شوٹ ،نائلون کے بنے جیکٹ،کوٹ ،خوبصورت رنگوں کی جرابیں اور دستانے کم دام پر دستیاب ہوتے ہیں ،مہنگائی کے ستائے خریدار وں کا کہنا ہے کہ اب پرانے کپڑوں کی خریداری بھی دسترس سے باہر ہوگئی ہے،گزشتہ برس 400 روپے والی جیکٹ اب 600 روپے تک مل رہی ہے۔

کاروبار نہ ہونے پر دکانداروں نے شکوہ کیا کہ گاہک صرف ریٹ سن کر ہی چلے جاتے ہیں ،مہنگائی نے کاروبار ٹھپ کردیا ہے،تاجروں کا کہنا ہے سرد موسم میں جدید اور خوبصورت ڈیزائن کے گرم ملبوسات تو موجود ہیں لیکن خریدار مارکیٹوں سے غائب ہیں۔