(بسیم افتخار)سردی آتے ہی مچھلی کی مانگ میں اضافہ، قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کے شوقین افراد میدان میں آگئے ، شہریوں کی طرف سے مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمتیں بھی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں، رپورٹس کے مطابق مختلف اقسام کی مچھلیاں 200سے 500روپے تک مہنگی،کالا پاپلیٹ 200روپے اضافے سے 1500روپے کلو دستیاب ہے۔
مارکیٹ میں ریڈ سنیپر مچھلی 200روپے مہنگی ہو کر 1600روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، دکانداروں کاکہناہے کہ ڈیپری فش اور آکٹوپس غیر ملکی خریدتے ہیں ،گزشتہ سال کے مقابلے میں مچھلی کی قیمتیں بڑھی ہیں جس کی وجہ رسد میں کمی ہے،مچھلی کے ساتھ جھینگا بھی مہنگا ہوگیاہے، مختلف سائزکاجھینگا1000ہزار سے2500روپے کلوتک فروخت کیاجارہاہےٹائیگرپران 500روپے اضافہ سے 4000روپے کلوپرپہنچ گیا،آکٹوپس 1600روپے کلوپردستیاب ہےڈیپری فش 2000روپے کلوپرفروخت کیاجارہاہے۔
مچھلی کااستعمال جہاں سردموسم سے محفوظ رکھنے کاذریعہ ہے تووہیں بہترین صحت کابھی ضامن ہے۔