انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے15رکنی سکواڈ کااعلان کردیا

Dec 22, 2024 | 16:06:PM
انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے15رکنی سکواڈ کااعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)انگلینڈ نے دورہ بھارت اور پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے  سکواڈ کا اعلان کردیا ۔

 انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس اگلے برس پاکستان میں شیڈول چیمپیئینز ٹرافی ون ڈے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ اور بھارت کیخلاف وائٹ بال دورے سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ون ڈے میں جو  روٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب انگلش ٹیم کو کیویز کے ہاتھوں سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ 

 بین سٹوکس تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آسکے تھے کیونکہ وہ ہیمسٹرنگ کا شکار تھے جس کے باعث انہیں سلیکشن کیلئے زیر غور نہیں لایا گیا۔

بھارت کیخلاف وائٹ بال سیریز اور چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے انگلش ٹیم کی کپتانی جوز بٹلر کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، جیمی سمتھ، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، جو روٹ ، ثاقب محمود، فل سالٹ، مارک ووڈ شامل ہیں۔