پاورسیکٹرکیلئے مزید 50 ارب سے زائد کی سبسڈی دینے کافیصلہ

رواں مالی سال کے دوران پاورسیکٹرکو سبسڈی کی مد میں 159 ارب جاری ہوچکے ہیں

Dec 22, 2024 | 17:00:PM

(ویب ڈیسک)حکومت نے بجلی کے شعبے کے لیے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنےکافیصلہ کرلیا۔

رواں مالی سال کے دوران اب تک پاورسیکٹرکو سبسڈی کی مد میں 159 ارب روپےجاری کیے جاچکے ہیں،حکومتی ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف سے طے شدہ دسمبر 2024 کے ہدف کے مطابق پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا فلو 461 ارب روپے کے اندر برقرار رکھنا ہے جبکہ 19 دسمبر 2024 تک سرکلر ڈیٹ کا ہدف صرف 70 ارب روپے تک پہنچا جوہدف سے کہیں کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی ترقی میں خواتین کی شراکت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعظم

حکومتی ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ نقصانات میں کمی اور کارکردگی میں اضافے کے نتیجے میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ہدف کو باآسانی حاصل کرلیا جائے گا،حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 128 ارب روپے جاری کیے گئے،دوسری سہ ماہی میں اب تک 31 ارب روپے سبسڈی کی مد میں جاری کئے جاچکے ہیں،مزید 50 ارب روپے کے بعد پاور سیکٹر کو جاری کی گئی سبسڈی کی مجموعی مالیت 209 ارب روپے سے بڑھ جائے گی۔

 

مزیدخبریں