(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاتی امراء میں جاری ہیں، اسی سلسلے وزیراعظم شہباز شریف کی شام جاتی امراء آمد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نوز شریف کے پوتے کی شادی میں سیاسی شخصیات، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں سمیت 700 افراد کو مدعو کیا جائے گا۔حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات 24 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
زید حسین کی شادی کی مناسبت سے مہندی و ڈھولک کی تقریب 24 دسمبر ہو گی۔ ان کا نکاح 25 دسمبر کو شیڈولڈ ہے، جاتی عمرہ میں 26 دسمبر کو قوالی نائٹ کا اہتمام ہو گا۔
دولہا زید حسین نواز کی 27 دسمبر کو سہرا بندی ہوگی اور بارات لے کر نکلیں گے۔ ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب 29 دسمبر کو جاتی عمرہ میں ہی منعقد کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے میچ میں بارش کی انٹری، کتنے اوور کا میچ ہو سکا؟جانیے