اوپنر عبداللہ شفیق نے تین بارمسلسل صفر پر آؤٹ ہو کرشرمناک ریکارڈ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
ا
(24نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللہ شفیق نے ایک ہی ون ڈے سیریز میں اوپننگ کرتے ہوئے سب میچوں میں صفر پرآؤٹ ہو کر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ 24 سالہ عبداللہ شفیق نےانٹرنیشل میچوں میں ایک سال میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے اوپنر کا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ سال 2024 میں عبداللہ شفیق 21 اننگز میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل عمران نذیر سال 2000 میں 6 مرتبہ اور محمد حفیظ 2012 میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کے پاس ہے جو ایک سال میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جاتی امراء میں نواز شریف کے پوتے کی شادی کی تیاریاں جاری