حب ریلی آٹو کراس میں عمر کھورو نے ’فاسٹیس ٹائم آف دا ڈے ‘کا اعزاز جیت لیا

Dec 22, 2024 | 19:51:PM

(24نیوز)حب ریلی آٹو کراس میں عمر کھورو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔  عمر کھورو نے پری پئیرڈ اے کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور فاسٹیسٹ ٹائم آف دا  ڈے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے دو کلو میٹر کا فاصلہ صرف 56.8 سیکنڈ میں طے کیا۔

پری پئیرڈ اے میں طارق خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے فاصلہ 57.3 سیکنڈ میں طے کیا۔ پری پئیرڈ بی کیٹگری میں عزیر مگسی نے 56.15 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پری پئیرڈ سی کیٹگری میں فراز احمد نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی، جبکہ پری پئیرڈ ڈی کیٹگری میں جعفر مگسی نے 57.71 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لیڈیز ٹائٹل دینا پٹیل کے نام رہا، جنہوں نے فاصلہ 1 منٹ 13.73 سیکنڈ میں طے کیا۔ اسٹاک اے کیٹگری میں ابرار چاولہ، اسٹاک بی میں وقاص، اسٹاک سی میں عرفان آغا اور اسٹاک ڈی میں آغا کریم نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ الیکٹرک کار کیٹگری میں منصور علی خان نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی، انہوں نے فاصلہ 1 منٹ 1 سیکنڈ میں طے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہندو جج نے قرآنی آیت کا حوالہ دیکر بہن کو بھائیوں سے جائیداد میں حصہ دلوا دیا

مزیدخبریں