فواد چوہدری کے سیاسی کردار پر شیریں مزاری اوربیٹی ایمان مزاری میں دلچسپ تکرار 

Dec 22, 2024 | 23:48:PM

(24نیوز) سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر شیریں مزاری اور بیٹی ایمان مزاری  میں تکرار اس وقت  دلچسپ ہو گئی جب شیریں مزاری نے فواد چوہدری کی پی ٹی آئی سوشل میڈیا مخالف بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ۔میرے دوست تم بالکل بھی ایسے نہیں ہو‘۔ اس پر ان کی بیٹی مشہور وکیل اور انسانی حقوق کی علمبردار  ایمان مزاری نے  ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’یہ بالکل ایسا ہی ہے، کیونکہ ہ اس کی ٹریننگ اسٹیبلشمنٹ سے ہوئی ہے۔  

ماں اور بیٹی کے دوران تکرار اس وقت سامنے آئی جب ایک پوسٹ کے ٹائٹل پر فواد چوہدری کے حوالے سے ایک بیان درج تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ’مجھ پر تنقید پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا نہیں بلکہ پاکستان مخالف سوشل میڈیا کررہا ہے‘۔

 اس پوسٹ پر شیریں مزاری نے کہا کہ ’جو لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں انہیں پاکستان مخالف قرار نہیں دینا چاہیے۔ یہ بہت عجیب بات ہے اور (اس طرح کا بیان) جابرانہ ماحول کی حوصلہ افزائی کرتا ہے‘۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ’ہمیں آزادی اظہار رائے اور آئینی حقوق کی پاسداری سمیت برداشت کا حوصلہ رکھنا چاہیے‘۔

آخر میں شریں مزاری نے فواد چوہدری کو مخاطب کرکے کہ ’میرے دوست تم بالکل بھی ایسے نہیں ہو‘۔ گویا شیریں مزار کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری فطرتاً ایسا نہیں کہ وہ اختلاف رائے پر لوگوں کو غداری یا حب الوطنی کا سرٹیفکٹ دیتا پھیرے۔

شیریں مزاری کی ٹوئٹ پر ان کی بیٹی ایمان مزاری نے ری ٹوئٹ کیا اور اپنی ماں کو مخاطب کرکے کہا کہ ’آپ کو بہتر دوستوں کی ضرورت ہے، یہ (فواد چوہدری) بالکل ایسا ہی ہے، اس نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور جو لوگ اُسے سیاست میں لائے اور ان کی وجہ یہ جیل میں گیا، اب بھی ان ہی لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ایمان مزاری نے مزید کہا کہ ’فواد چوہدری حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ تقسیم کررہا ہے کیونکہ اس کی ٹریننگ اسٹیبلشمنٹ سے ہوئی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے اعلان لاتعلقی پر فواد چودھری کا ردعمل بھی آ گیا

مزیدخبریں