24 گھنٹوں میں کورونا سے16اموات،1160 کیسز ریکارڈ

Feb 22, 2021 | 09:24:AM
 24 گھنٹوں میں کورونا سے16اموات،1160 کیسز ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 617 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہوگئی۔

 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 87 لاکھ 18 ہزار 555 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 313 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے ایک ہزار 160 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق  پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار 819، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 220، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 43، بلوچستان میں 18 ہزار 988، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951، اسلام آباد میں 43 ہزار 485 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 828 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق اپاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 617 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 208، سندھ میں 4 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 36، اسلام آباد میں 492، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 288 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 اب تک 5 لاکھ 35 ہزار 491 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 605 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔