بھارتی کسانوں نے پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی پنجاب میں ایک لاکھ کسانوں نے مودی کےخلاف احتجاج کیااس موقع پر کسان رہنماؤں نے کہا کہ 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ امریکا کی 87 بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں۔
کسان رہنماؤں نےشرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس نے کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمے بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سارے تہوار دھرنوں ہی میں منائے جائیں گے، جلسے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ امریکا کی کسان یونینز نےمشترکہ بیان میں کہا کہ زرعی قوانین کسانوں سے زندگی چھیننے کےمترادف ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کسانوں کا کالے قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، مشرقی پنجاب کے شہر برنالہ میں کسانوں کی بڑی پنچایت منعقد کی گئی۔