رات کو شوٹنگ،صبح پڑھائی کرتی تھی: بھارتی اداکارہ 

Feb 22, 2021 | 12:05:PM
رات کو شوٹنگ،صبح پڑھائی کرتی تھی: بھارتی اداکارہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ نائرا بینرجی نے کہا ہے کہ میں کوئی بھی رول کرنے کیلئے تیار ہوں ، میں ہمیشہ نیا رول اداکرنا چاہتی ہوں چاہے وہ فلم میں ہو یا پھر ویب سیریز میں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی ہند کی فلم انڈسٹر ی سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے  والی اداکارہ نائرا بینرجی نے فلم ، ویب سیریز او رٹی وی شوز میں اہم کردار نبھائے ہیں۔ وہ 2009سے انڈسٹری میں ہیں اورجنوبی ہند کی تینوں زبانوں میں کام کرچکی ہیں۔ اب وہ بالی ووڈ کی فلموں میں مصروف ہیں اور ان کی پانچ فلمیں ہندی میں ریلیز ہوچکی ہیں۔ ایک انٹرویو  دیتے ہوئے نائرا بینرجی نے کہا کہ میں نے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے اور جب میں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا تو اس وقت قانون  کی پڑھائی کررہی تھی۔ میں نے اپنے کریئر کا آغاز جنوبی ہندکی فلم سے کیا تھا جہاں مجھے فوراً ہی موقع مل گیا تھا۔ میں صبح کے وقت شوٹنگ کیا کرتی تھی اور رات کو اپنے دوستوں سے لاء کے لیکچر کے بارے میں پوچھ لیا کرتی تھی۔ اس طرح میں پڑھائی اور اداکاری دونوں ساتھ ساتھ میں کرتی تھی۔ میں نے تو صرف سیکھنے کیلئے اداکاری شروع کی تھی لیکن جب مجھے مواقع ملنے لگے تو  میں نے اسے پیشہ ورانہ طورپر اختیار کرنے کافیصلہ کرلیا۔ اس کے بعد مجھے اداکاری کرنے میں مزہ آنے لگا۔اب مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ مداح میری تعریف کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ آپ کی اگلی فلم یا شو کب آرہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اور میری والدہ مل کر روحانی تسکین کے ویڈیو بناتی ہیں جنہیں دیکھ کر وہ افراد پُرسکون زندگی گزار سکتے ہیں جو زندگی میں ذہنی دباؤ اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ آج کل جس طرح خود کشی کے رجحان میں اضافہ ہورہاہے ہماری ویڈیوز اور تقریر سن کر کافی افراد کو فائدہ ہوا ہے۔  
نائرا بینرجی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران شوٹنگ بند  ہونے کا افسوس تو تھا ہی لیکن ایک اچھی بات یہ ہوئی کہ میں نےاپنےاہل خانہ کے ساتھ بھرپور وقت گزارا۔میں نے شارٹ فلمیں بنائیں، اپنے من پسند پکوان بنائے ۔ انہوں نے کہا میرے خیال میں لاک ڈاؤن کے بعد ویب سیریز نے اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں اور فلمی شائقین بھی اس طرف توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا فلم ’وَن نائٹ اسٹینڈ‘ کے وقت مجھے فلمساز نے کہا تھا کہ میں کسی اور پروجیکٹ پر کام نہیں کروں۔ پتہ نہیں فلمساز یہ پابندی کیوں عائد کرتے ہیں۔اس وقت میں نے سوچا کیوں نہ معاون ہدایتکار بن جاؤں۔جنوبی ہند کی فلموں میں کام کرنے کاتجربہ ٹھیک تھا تاہم جب میں یہاں ہندی انڈسٹری میں آئی تو بہت سے اچھے رول کرنے ملے اور میں نے اچھے کردار نبھائے ۔میں نے اظہر فلم میں کام کیا اور اس سے مجھے اچھی شہرت ملی ۔