(24نیوز)کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی صحت خراب ہونے پر 8 رکنی میڈیکل بورڈ طبی معائنہ کرنے کوٹ لکھپت پہنچ گیا ۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی درخواست پر اتفاق ہسپتال کے 2ڈاکٹر بھی بورڈ کے ہمراہ ہیں۔ بورڈ کی سربراہی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر خالد محمود کر رہے ہیں۔بورڈ میں پروفیسر سعید احمد, پروفیسر رانا دل آویز ندیم, پروفیسر صائمہ امیر, ڈاکٹر خدیجہ عرفان شامل ڈاکٹر محمد عباس کھوکھر, ڈاکٹر عارف حسن خان, ڈاکٹر عقیل بابری اور پروفیسر نصرت اللہ چودھری شامل ہیں۔ شہباز شریف کا پیٹ سکین ،سٹی سکین اور ایم آر آئی بھی ہو چکا ۔ میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا طبی معائنہ کر کے مزید لائحہ تیار کرئے گا۔