پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان سینٹ الیکشن کیلئے اہل،متحدہ کے رؤف صدیقی اور خضرزیدی نااہل قرار 

Feb 22, 2021 | 13:33:PM
پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان سینٹ الیکشن کیلئے اہل،متحدہ کے رؤف صدیقی اور خضرزیدی نااہل قرار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن کے حوالے سے  پلوشہ خان کے خلاف اپیل کو مستردکرتے ہوئے سینٹ الیکشن کے لئے اہل قراردےدیا۔

سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی۔الیکشن کمیشن نے پلوشہ خان اور  ڈاکٹر شہاب امام کے خلاف اپیلیں  مسترد  کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب ایم کیوایم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔متحدہ رہنما رؤف صدیقی اورخضرزیدی کی اپیلیں مسترد  کردی گئی ہیں۔اب دونوں رہنما سینٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔