(24نیوز) الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن کے حوالے سے پلوشہ خان کے خلاف اپیل کو مستردکرتے ہوئے سینٹ الیکشن کے لئے اہل قراردےدیا۔
سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی۔الیکشن کمیشن نے پلوشہ خان اور ڈاکٹر شہاب امام کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب ایم کیوایم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔متحدہ رہنما رؤف صدیقی اورخضرزیدی کی اپیلیں مسترد کردی گئی ہیں۔اب دونوں رہنما سینٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔