این اے75 :نتائج میں ردو بدل کا خدشہ ۔۔ چیف الیکشن کمشنر کو تحقیقاتی رپورٹ ارسال

Feb 22, 2021 | 14:51:PM

(24 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ 75 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج میں تاخیر کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 75 کے ڈپٹی ریٹرننگ افسر نے رپورٹ تیار کرکے الیکشن کمشنر پنجاب کو بھیج دی جس میں بتایا گیا ہےکہ الیکشن کمشنرپنجاب کو رات ڈھائی بجےنتائج نہ ملنےکی اطلاع دی گئی جس میں  360میں سے 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول نہیں ہوئے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا  ہےکہ صبح 6 بجے پولنگ سٹیشنز کے پریزائیڈنگ افسران مع پولنگ ریکارڈ واپس پہنچے تھے۔رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہےکہ جن 20 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول نہیں ہوئے انکے نتائج میں ردو بدل کا خدشہ ہے۔

ادھر این اے 75 کے ڈی آر او اور آر او کوکل اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہےجہاں چیف الیکشن کمشنر این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے متعلق سماعت کریں گے اور اس دوران  تحقیقاتی رپورٹ بھی زیر بحث آئے گی۔الیکشن کمشنر پنجاب نےکہا  کہ ریٹرننگ افسرکی تحقیقاتی رپورٹ سیل شدہ لفافے میں چیف الیکشن کمشنر کوبھجوادی گئی ہے ۔

مزیدخبریں