یوسف رضاگیلانی کے سینٹ الیکشن لڑنے سے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ،فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کواپنی صفوں میں خوف اورعدم اعتماد نظرآرہا ہے ۔یوسف رضا گیلانی کے الیکشن لڑنے سے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی۔ یوسف گیلانی ہمارے متفقہ امیدوارہیں۔ان کا چیئرمین سینٹ بنناسب کیلئے اعزازہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حکومت کی جانب سے حفیظ شیخ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس سے پہلے یوسف گیلانی وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا چیئرمین سینٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہو گا۔ پی ڈی ایم ان کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، آٹا، چینی، گھی سمیت سب چیزیں اتنی مہنگی ہو چکیں کہ عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی، عوام ڈھائی سال سے شدید کرب کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ خود پر اعتماد کیلئے تمام جماعتو ں کا مشکور ہوں، پی ڈی ایم نےمجھےٹکٹ دیا، پی ڈی ایم کی بھرپور ترجمانی کروں گا۔