سیاست کو پیسہ بنانے کیلئے استعمال کرنےوالے آج نشان عبرت ہیں،وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے،سیاست کو صرف پیسہ بنانے کیلئے استعمال کرنے والے آج نشان عبرت ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارکے پی کے کابینہ اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے۔بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لئے استعمال کیا،ان لوگوں نے ہر جگہ پیسہ استعمال کیا اور اب ان کی حالت نشان عبرت ہے۔انہوں نے کہا کہ اخلاقیات جب ختم ہو جائے تو قوم تباہی کی طرف جاتی ہے،ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔ہم اس لیے پیچھے رہ± گئے کیونکہ یہاں اقتدار عوامی خدمت کی بجائے پیسہ چوری کرنے کے لئے سنبھالا گیا،ہم ہر نظام میں شفافیت چاہتے ہیں۔ اس موقع پرپی ٹی آئی ارکان نے وزیر اعظم کے ویژن کی مکمل تائید کی۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے مشیرپارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان کا رابطہ ہوا۔ جس میں اسمبلی کے جاری اجلاس، آئینی اور قانونی امورسمیت سینیٹ انتخابات پرمشاورت کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، سینٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پردھبہ ہیں۔ وزیراعظم نے ٹیلیفونک گفتگومیں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بھی بات چیت کی۔ بابر اعوان نے پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے حلیم عادل کی گرفتاری پر تشویش سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر بابراعوان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پر کسٹوڈیل ٹارچر کیا گیا، ان سے سے غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کیا گیا۔