نظرآرہا ہے اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے: یوسف رضا گیلانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعظم اور سینٹ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نظر آرہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مکمل طورپرنیوٹرل ہے۔میری فتح جمہوری قوتوں کی جیت ہوگی۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھے نظر آرہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہے ، ن لیگ نے مجھے ووٹ دیکر وزیراعظم بنایا تھا اور اب بھی ن لیگ حمایت کررہی ہے، مجھے اس وقت بھی تعلقات کی بنیاد پر بھی ووٹ پڑے اور اب بھی اسی کارکردگی پر ووٹ ملیں گے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آج عمران خان وزراء سمیت اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے مل رہے ہیں اس کی وجہ میں ہی ہوں، میرا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ ہوا ہے نہ ملاقات ہوئی ہے، وہ میرے رشتہ دار ہیں کہنے کی ضرورت نہیں۔
یوسف رضا گیلانی نےمزید کہا کہ میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوں نے متفقہ طور پر مجھے امیدوار نامزد کیا ہے، اپنی انتخابی مہم شروع کی ہے جس کا اچھا ردعمل ملا ہے، یہ فتح جمہوری قوتوں کی ہوگی۔