پی ٹی آئی کیساتھ ہوں، گیلانی سے رابطے کی خبریں بے بنیاد :جہانگیرترین

Feb 22, 2021 | 15:22:PM
پی ٹی آئی کیساتھ ہوں، گیلانی سے رابطے کی خبریں بے بنیاد :جہانگیرترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا کہ کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا اورآج بھی ہوں۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے اپنے بیان میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، تحریک انصاف کے لئے میں نے ہمیشہ دل وجان سے محنت کی ہے اورمیں تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینٹ کی عمومی نشست (جنرل سیٹ) کے لئےپی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل وفاقی وزیر خزانہ جہانگیر ترین ہیں، چند روز یہ سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی حمایت کے لئے جہانگیرترین سے ملاقات کی ہے۔ 
واضح رہے کہ  چینی بحران میں نام آنے کے بعد وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان فاصلے بڑھ گئے تھے جس کا ذمہ دار جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اوردیگر کو قرار دیا تھا۔ بعد ازاں جہانگیرترین  بیرون ملک چلے گئے تھے تاہم کچھ ماہ بعد ہی وہ واپس آگئے تھے۔ جہانگیرترین نے فی الحال وزیراعظم اور دیگر حکومتی رہنماؤں سے فاصلہ اختیارکررکھا ہے تاہم یہ باتیں بھی گردش میں ہیں کہ جہانگیر ترین اوروزیراعظم کے درمیان سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے ہیں اورجہانگیر ترین وقتاً فوقتاً انہیں معاشی حوالے سے مشورے بھی دیتے ہیں۔