(24نیوز)مانگا منڈی میں گھریلو حالات سے تنگ آکر ماں نے دو کمسن بچوں کو قتل کر دیا۔
لاہورکے علاقے مانگا منڈی میں حالات کی ماری ماں پتھر دل ہو گئی ۔ ملزمہ تنزیلہ بی بی نے 3 سالہ عبدالرحمان اور 4 سالہ فیضان کو قتل کر کے گھر کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق معاشی تنگدستی کے باعث میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔والدہ نے پہلے بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد میں کمرے کو آگ لگائی ۔فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لئے تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بچوں کی والدہ اور باپ کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی۔