(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر آئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑ گیا،وفاق نے آئی جی سندھ کی تبدیلی پر غور شروع کردیا۔
وفاق نے سندھ میں آئی جی 21 گریڈکا افسرلگانے پر غورشروع کردیا،کے پی اور پنجاب کے 21 گریڈ کے افسر کو آئی جی سندھ لگانے پر غورکیا جارہا ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی جی اورچیف سیکرٹری سندھ کے کردار سے پی ٹی آئی سندھ مایوس ہے،پی ٹی آئی وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز میں مشاورت جاری ہے۔
حلیم عادل شیخ کی گرفتاری، وفاق کا آئی جی سندھ کی تبدیلی پر غور
Feb 22, 2021 | 17:29:PM