(24نیوز)پاکستان نے اپنی خوبصورتی کی حوالے سے دنیا میں پہچان بنانے والے گوادر سٹیڈیم کو آباد کرنے کافیصلہ کرلیاہے،پاکستان کرکٹ بورڈنے گوادر سٹیڈیم میں میچز کرانے کا پلان بنا لیا، پی سی بی نے حکومت بلوچستان کو آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق 25 مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوستانہ میچ کرانے پر غورکیا جارہا ہے،میچ مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا جاسکتا ہے ،میچ کے انتظامات بلوچستان حکومت کرے گی ،ذرائع کا مزید کہناہے کہ پی سی بی کا اگلے سیزن گوادرمیں کچھ ڈومیسٹک میچز کرانے کا بھی پلان ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے انضمام الحق کے ہمراہ میڈیا سے کرتے ہوئے کہاکہ گوادرسٹیڈیم آج کل بہت مشہور ہو رہا ہے،انضمام الحق کا کوئٹہ کا دورہ کرنے پر بہت خوشی ہے،ان کاکہناتھا کہ انضمام الحق کا بڑا مشکور ہوں، انضمام پاکستان کے ہیرو ہیں،ہم بلوچستان میں سپورٹس اور کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہی فیورٹ ٹیم ہے دعا گو ہیں کوئٹہ جیتے ۔
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ انضمام الحق کاکہناتھاکہ بلوچستان بہت بار آچکا ہوں، بڑی خوشی ہورہی ہے،جام کمال بلوچستان میں سپورٹس ،کرکٹ کی بہتری کیلئے بہت کام کررہے ہیں،ہماری کوشش سکول لیول سے کرکٹ کو فروغ دیا جائے ،پی ایس ایل میں انضمام الحق نے ملتان اورلاہور کو فیورٹ ٹیم قراردیدیا۔
پی سی بی کاگوادر سٹیڈیم میچز کرانے کا پلان
Feb 22, 2021 | 18:20:PM