مس شملہ روبینہ دلیک نے بگ باس کا 14واں سیزن جیت لیا

Feb 22, 2021 | 18:56:PM

 (24نیوز)بھارت کا مقبول ریئلٹی شو بگ باس کا 14واں سیزن 143 روز جاری رہنے کے ختم ہو گیا ، روبینہ دلیک نے کامیابی حاصل کی جس کے بعد ان کی مقبولیت ساتویں آسمان پر پہنچ گئی،مقبولیت کے ساتھ ساتھ ساڑھے تین ملین روپے کی خطیر رقم بھی ان کے حصے میں آئی۔

 بگ باس میں کامیابی کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے روبینہ نے کہا کہ بگ باس جیتنا میرا ایک خواب تھا لیکن جیت کا احساس ابھی مجھ میں سرایت کرنا باقی ہے۔ اب تک یہی سنا کہ سب قسمت کا کھیل ہوتاہے۔ شاید بگ باس کو جیتنامیری قسمت میں تھا۔ مجھے اس پر بہت فخر اور خوشی ہے۔
 روبینہ کے علاوہ راہل ویدیا بگ باس کے اس سیزن میں پہلے رنر اپ رہے ہیں۔ شو کے میزبان سلمان خان نے فاتح کے نام کا اعلان کرنے سے پہلے فائنل میں پہنچنے والے شرکا کو کو ایک آپشن دیا تھاکہ وہ 1.4 ملین روپے لے کر شو چھوڑ سکتے ہیں۔
فیصلہ کرنے کے لئے ہر رکن کو 30 سیکنڈ کا وقت دیا گیا۔ راکھی ساونت نے سب سے پہلے فیصلہ کیا اور وہ 14 لاکھ روپے لے کر مقابلے سے باہر ہو گئی تھیں۔روبینہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ اِس جیت کا سہرا ان کی حمایتوں کے سر ہے۔روبینہ کی پیدائش ہماچل پردیش کے شہر شملہ میں 26 اکتوبر 1987 کو ہوئی۔انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی شملہ ہی سے حاصل کی۔ وہ مقابلے کا امتحان دے کر سرکاری سروس جوائن کرنا چاہتی تھیں لیکن قسمت نے ان کے لیے کچھ اور ہی فیصلہ کر رکھا تھا اور اس کا اظہار ابتدا سے ہی ہونے لگا تھا جب سنہ 2006 میں انہوں نے مقامی مقابلہ حسن میں شرکت کی اور وہ ’مس شملہ‘ بنیں۔اس کے دو سال بعد وہ چندی گڑھ میں ہونے والے شمالی ہند کے مقابلہ حسن کی فاتح بنیں۔ اپنے سکول کے زمانے میں وہ تقریر کرنے میں قومی سطح کے مقابلے میں کامیاب رہی تھیں۔
 

مزیدخبریں