رواں مالی سال میں بیرونی سرمایہ کاری میں 27 فیصد کمی ہوئی، سٹیٹ بینک

Feb 22, 2021 | 19:45:PM

(24نیوز)رواں مالی سال 7 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 27 فیصد کمی ہوئی ،جنوری 2021 میں غیرملکی سرمایہ کاری جنوری 2020 کے مقابلے 12 فیصد کم ہوگئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جنوری 2021 میں غیرملکی سرمایہ کاری 19کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہی،رواں مالی سال 7 ماہ میں پاور سیکٹر میں 47کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ،7ماہ میں تیل و گیس کی تلاش میں 13کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ۔
مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال 7 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 1 ارب 14 کروڑ ڈالر رہی ،رواں مالی سال 7 ماہ میں سٹاک مارکیٹ سے 23کروڑ 40 لاکھ ڈالر نکالے گئے،رواں مالی سال 7 ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 75کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی

مزیدخبریں