آرمی چیف سے قطری وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات، باہمی تعاون پر بات چیت

Feb 22, 2021 | 20:55:PM
آرمی چیف سے قطری وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات، باہمی تعاون پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی،باہمی تعاون پربات چیت ہوئی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق قطری وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر مطلق بن ماجد القحطانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور قطر کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں مزید وسعت آئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قطری خصوصی نمائندے نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردارکی تعریف کی، قطری نمائندہ خصوصی نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی متواتر کاوشوں کو سراہا، ڈاکٹر مطلق بن ماجدنے کہاکہ پاکستان اور قطر کے مابین بہترین تعلقات کیلئے کام کرتے رہیں گے۔