(24نیوز)وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی اور رکن خیبرپختونخوااسمبلی لیاقت خٹک نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو اپنی غلطیوں کی وجہ سے شکست کھانی پڑی، ہم نے الیکشن میں کوئی مہم نہیں چلائی، پارٹی کے کارکن ناراض تھے اس وجہ سے ان کو ووٹ نہیں ملا۔سینٹ الیکشن میں ووٹ صرف پارٹی کو دوں گا۔
لیاقت خٹک کاکہناتھا کہ اپنے بھائی کیلئے ٹکٹ مانگنے پر حکومت کے ساتھ اختلافات ہوئے،میرے کئی مسائل کو بائی پاس کیا جا رہا تھا،مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم سے ملنے کی خواہش کی لیکن ملنے نہیں دیا گیا،ان کاکہناتھا کہ میں اپنے بڑے بھائی پرویز خٹک کا احترام کرتا ہوں،میری ناراضگی پرویز خٹک سے پارٹی کی وجہ سے نہیں ہے۔لیاقت خٹک نے کہاکہ پہلے استعفیٰ دے چکا ہوتا لیکن مجھے میرے کارکنوں نے منع کیا،اگر وزیراعظم عمران خان وقت دیں تو اپنے مسائل سے آگاہ کرسکوں گا۔
پی ٹی آئی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہاری،ہم نے کوئی مہم نہیں چلائی، لیاقت خٹک
Feb 22, 2021 | 21:13:PM