مہنگائی کم کرنے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس

Feb 22, 2021 | 22:06:PM

 
 (24نیوز)وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے متعلقہ صوبائی حکومتوں اور محکموں کو زور دیا ہے کہ بنیادی اشیاءکی قیمتوں کو روکنے اور مہنگائی کم کرنے کے لئے مربوط کوششیں کریں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت قومی خزانہ ڈویژن میں قومی قیمت مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی) کا ہفتہ وار اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مسٹر حماد اظہر ، ایس اے پی ایم آن ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود ، ممبر سی سی پی ، ممبر پی بی ایس ، ایم ڈی پاسکو ، ایم ڈی یو ایس سی اور فنانس ڈویژن کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔ 
 این پی ایم سی نے گذشتہ ہفتے کے دوران اشیائے ضروریہ خصوصا. گندم کا آٹا ، چینی ، سبزی گھی ، مرغی اور انڈوں کے قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا۔ ہفتہ وار ایس پی آئی میں 0.55 فیصد معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 08 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور جائزہ کے تحت ہفتے کے دوران 18 اجناس مستحکم رہے۔ سکرٹری ، وزارت صنعت و پیداوار نے این پی ایم سی کو یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے ذریعہ پاکستان بھر میں رعایتی قیمتوں پر پیش کی جانے والی 11 انتہائی ضروری اشیاءکے بارے میں آگاہ کیا۔ 

مزیدخبریں