وزیراعظم نے مریم نواز کا این اے 75 کے 20 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کاچیلنج قبول کرلیا

Feb 22, 2021 | 22:13:PM
وزیراعظم نے مریم نواز کا این اے 75 کے 20 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کاچیلنج قبول کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کا این اے 75 کے 20 پولنگ سٹیشنز پردوبارہ پولنگ کا چیلنج قبول کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ہم نے ہمیشہ صاف اور شفاف انتخابات کیلئے کوشش کی ہے، این اے75ڈسکہ کے امیدوار20پولنگ سٹیشنز میں ری پولنگ کی درخواست دے۔


وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ ہم شفافیت چاہتے ہیں اس لئے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کراناچاہتے ہیں۔


واضح رہے کہ مریم نواز نے ڈسکہ میں خطاب کے دوران 20 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیاتھا۔